ھ* فارمیسی کالجز ایسوسی ایشن اور ٹریفک پولیس کا’’ٹریفک رولز آگاہی سیمینار‘‘کا انعقاد

۳ مو ٹر سا ئیکل اور گا ڑی چلانے والو ں کو پہلی تر جیح میں فور ی طور پر اپنا ڈرائیو نگ لا ئسنس بنوانا چاہیے

اتوار 23 جنوری 2022 19:25

ًلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2022ء) آل پاکستان فارمیسی کالجز ایسوسی ایشن اور لاہور ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام فارما ورلڈ انسٹیوٹ میں’’ٹریفک رولز آگاہی سیمینار‘‘کا انعقاد کیا گیا، تقر یب میںپرو فیسر اسحا ق میو، ڈی آئی جی ٹر یفک ہیڈ کوار ٹر زمیڈ یم شہزادی گلفام، ڈی ایس پی نمائندہ سٹی ٹر یفک پو لیس عبدالغنی، صدر انجمن تاجران رائو اکرام خان ،پرو فیسر ڈاکٹر جما ل اور پرو فیسر ڈاکٹر فائزہ نے ’’ قانون کااحترام‘‘ پر اپنے خیا لا ت کااظہارکیا، مقررین نے کہاکہ قانون کااحترام کرنا ہر شہری کا فر ض ہے ٹر یفک قوا نین کو اپنانے سے ہم بہت سے حاد ثا ت سے بچ سکتے ہیں ٹر یفک قوانین کی خلا ف ورزی کی صور ت میں ہو نے والے حادثا ت کے باعث قیمتی جانیں ضا ئع ہو جا تی ہے، مقررین نے کہاکہ مو ٹر سا ئیکل اور گا ڑی چلانے والو ں کو پہلی تر جیح میں فور ی طورپر اپنا ڈرائیو نگ لا ئسنس بنوانا چاہیے اور قانون کااحترام کر تے ہو ئے ہر چو ک پر نصب ٹر یفک اشاروں کی پا بندی کر نا چاہیے تاکہ ہم خطرناک حاد ثا ت سے بچ سکیں ۔

(جاری ہے)

ٹر یفک افسران نے فارما ورلڈ انسٹیوٹ میں ڈرائیو نگ لا ئسنس کیمپ لگانے کااعلان کیا اور کہا کہ طالب علم کیمپ سے اپنا لارنگ لائسنس ضرور بنوا ئیں جبکہ خوا تین بھی اگر سکو ٹری یا گا ڑی چلاتی ہیں تو وہ بھی ہماری سنٹر پر جا کرڈرائیو نگ لائسنس ضرور بنوا ئیں۔