ملک میں تعلیم کے فروغ کیلئے پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے سب سے زیادہ کالجز کے ساتھ ساتھ ریکارڈ پرائمری اسکول قائم کیئے،بلاول بھٹوزرداری
تعلیم ان کی پارٹی کی ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے، کیونکہ یہ پارٹی اس بات میں یقین رکھتی ہے کہ مستقبل ہمارے بچوں اور نوجوانوں کا ہے، اور تعلیم کے بغیر روشن مستقبل کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا، چیئرمین پیپلزپارٹی کا تعلیم کے عالمی دن کی مناسبت سے پیغام
اتوار 23 جنوری 2022 21:35
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پیشہ ورانہ اور ٹیکنیکل تعلیم بہتر مستقبل کی ضمانت ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ملکی بجٹ میں تعلیم کا حصہ بڑھانا ہوگا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کی سلیکٹڈ حکومت میں تعلیم کی بجٹ کو جی ڈی پی کے 1.5 فیصد تک کم کردیا گیا ہے، جو انتھائی افسوسناک صورتحال ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ عام انتخابات میں کامیابی کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی بننے والی حکومت تعلیمی بجٹ میں نمایاں اضافہ کرے گی۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ تعلیم کو فروغ دینے کے معاملے پر مصلحت کا شکار ہوکر یونیورسٹیوں اور ان سے منسلک اداروں کے بجٹ میں ناقابل برداشت کٹوتی کرنا قوم کو بہت بڑا نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا رویہ ان حالات میں انتہائی عوام دشمن ہے، جب ایک طرف 5 سے 16 سال کی عمر کے تقریبا 25 ملین بچے اسکولوں سے باہر ہیں، تو دوسری طرف ملک میں غریب اور مراعات یافتہ طبقے کے بچوں میں معیاری تعلیم تک رسائی میں بہت بڑا تفاوت موجود ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور میں شامل ہے کہ ہمیں روایتی نصاب اور تدریسی طریق کار سے آگے بڑھ کر ایک ایسے تعلیمی نظام کی طرف بڑھںا ہو گا، جو بچوں میں تخلیقی و تنقیدی نظر سے مسائل دیکھنے، انہیں حل کرنے اور فیصلہ سازی کی صلاحیتوں کو پروان چڑھائے۔ چیئرمین پی پی پی نے اس عزم کا اعادہ کیا آئںدہ عام انتخابات میں کامیابی کے بعد پی پی پی حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ آئین کے عین مطابق، ریاست تمام بچوں کو معیاری تعلیم تک یکساں رسائی فراہم کرنے کی اپنی ذمیداری نبھائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی پی پی کی عوامی حکومت تعلیم کی بجٹ میں ابتدائی طور جی ڈی پی کے تناسب سے 3 فیصد اضافہ کرے گی اور زیادہ سے زیادہ یونیورسٹیاں، کالجز و دیگر ٹیکنیکل تعلیمی ادارے قائم کرنے کا اپنا ریکارڈ برقرار رکھے گی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.