علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار2022کے داخلے جاری

منگل 25 جنوری 2022 14:50

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار2022کے داخلے جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2022ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار2022کے داخلے جاری ہیں جن میں میٹرک اورایف اے پروگرام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

داخلہ جمع کروانے کی آخری تاریخ 22فروری 2022ہے جب کہ پی ایچ ڈی، ایم فل، ایم ایس، ایم ایس سی، بی ایس اور سرٹیفکیٹ کورسز پروگراموں میں داخلے کی آخری تاریخ 14فروری2022ہے۔ مزید معلومات یونیوسٹی ویب سائٹ یا فون نمبر04299333579سے بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :