چین کی جانب سے عطیہ کی گئی کورونا ویکسین کی آٹھویں کھیپ لائوس پہنچ گئی

بدھ 26 جنوری 2022 13:33

چین کی جانب سے  عطیہ کی گئی کورونا  ویکسین کی آٹھویں کھیپ  لائوس  پہنچ ..
بیجنگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 جنوری 2022ء) چین کی جانب سے  لائوس کو عطیہ کی گئی کورونا  ویکسین کی آٹھویں کھیپ  لائوس  پہنچ گئی ہے، جسے  لاؤ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق لاؤس میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے  لاؤس کے وزیر اعظم فانکھم وفاوان کو کورونا  ویکسین کی 1.5 ملین خوراکوں پر مبنی آٹھویں کھیپ حوالے کرتے ہوئے کہا کہ لاؤس میں کورونا وائرس کے خاتمے کےلیے  مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نےکہا کہ لائوس نے  50 فیصد ویکسین کے ہدف کو  پورا کر لیا ہے جس کے بعد کورونا کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے۔  لاؤس کے وزیر اعظم نے کہا کہ  ملک میں کورونا وائرس کے پھیلائو کے بعد چین نےکورونا ویکسین کی 8.9 ملین خوراکیں فراہم کیں ، جو گہری دوستی اور قابل قدر تعاون کی مکمل عکاسی کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ  چین کی مدد سے گزشتہ سال   اپنے مقرر کردہ ویکسی نیشن کے ہدف کو پورا کیا گیا ہےاور اب وہ رواں سال میں 80 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل کرنے کے لیے پر امید ہیں ۔

متعلقہ عنوان :