کسانوں کا معاشی قتل کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، جمیل ضیا

بدھ 26 جنوری 2022 16:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و این اے 251کے ٹکٹ ہولڈر محمد جمیل ضیا نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کسانوں، مزدوروں اور ہاریوں کی جماعت ہے کسانوں کا معاشی قتل کسی صورت نہیں ہونے دیں گے، پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے سب سے پہلے آواز اٹھائی، ملک میں مزدوروں، کسانوں اور غریب طبقے کے حقوق کے لیئے جہدوجہد جاری رکھیں گے، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے کارکنان سے ملاقات کے دوران کیا، جمیل ضیا نے کہا کہ پورے پاکسان میں کسان ریلی نکالنے کا مقصد کسانوں کے مسائل کو اجاگرکرنا تھا موجودہ وفاقی نا اہل حکومت کی غفلت کی وجہ سے ملک میں یوریا کھا د کی قلت پیدا ہوئی جس سے کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ایک جانب یوریا کھاد کی قلت اور دوسری جانب پانی کی غیر منصفانہ تقسیم نے کسانوں کو شدید ذہنی کرب و اذیت میں مبتلا کر دیاہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسانوں سے انصاف کی روایت برقرار رکھے گی اور کسانوں کی اپنی فصلوں کو مارکیٹ تک رسائی کو آسان بنائے گی ، وفاقی حکومت کسانوں کو کھاد مہیا کرنے میں مکمل طور پرناکام ہوچکی ہے، کسانوں کو محنت کا پھل نہ ملنا مکمل طورپر نا انصافی ہے کسانوں کا معاشی قتل کسی صورت برداشت نہیں کریں گے کسانوں کو کھا د فراہم نہ کرنے سے فصلوںکا نقصان ہوگا اور کسان کا نقصان پورے ملک کا نقصان ہے، پیپلز پارٹی غریبوں اور کسانوں کی جماعت ہے اور کبھی بھی غریبوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، تاریخ گوا ہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نے ہاریوں اور کسانوں کے حقوق کے لیئے جدوجہد کی، انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت کی جامع اور کسان دوست پالیسیوں سے ہمارے دور اقتدار میں زراعت کے شعبے نے جتنی ترقی اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، موجودہ حکومت نے کسانوں کی زندگی کو بحرانوں کا شکار کردیا ہے کسانوں کو جائز منافع نہیں مل رہا اور کہیں کہیں تو کسان نقصان میں اپنی فصلیں بیچ رہے ہیں، فصلوں پر خرچ ہونے والی رقم بھی ان کو نہیں مل رہی ہے، پیپلز پارٹی دور میں کسان خوشحال تھا اورآج کے دور میں کسان پریشان اور مقروض ہوچکا ہے کسان اپنی زرعی زمینیں اونے پونے میں بیچ کر قرضے اتارنے پر مجبور ہوچکے ہیں وفاقی حکومت نے جان بوجھ کر یوریا کھا د کا بحران پیدا کیا تا کہ کسانوں ، معیشت، اور غذائی تحفظ کو نقصان پہنچے پیپلز پارٹی نے کسانوں کے مسائل حل کرنے کے لیئے پورے ملک میں کسان ریلی کا انعقاد کیا ، آج ملک کا ہر کسان سراپا احتجاج ہے جس کی وجہ وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیاں اور نا اہلیاں ہیں۔