ایران نے سعودی عرب کو تہران میں سفارتخانہ کھولنے کی دعوت دیدی

دونوں ملک سفارت خانے کھولیں اور تعلقات بحال کریں اور انہیں مزید بہتر بنائیں،ایرانی وزیرخارجہ

بدھ 26 جنوری 2022 20:40

ایران نے سعودی عرب کو تہران میں سفارتخانہ کھولنے کی دعوت دیدی
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) ایران نے سعودی عرب کو تہران میں سفارتخانہ کھولنے کی دعوت دے دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ امیر عبد الہیان نے کہاکہ جب بھی سفارتی تعلقات معمول پر لانے کی خواہش ہو تو سعودی عرب کے لیے ایران کے دروازے کھلے ہیں۔

(جاری ہے)

امیر عبدالہیان نے کہا کہ دونوں ملک سفارت خانے کھولیں اور تعلقات بحال کریں اور انہیں مزید بہتر بنائیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب نے بھی ایران کو او آئی سی میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی اجازت دی تھی جس کے بعد ایرانی سفارتکار اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے سعودی عرب پہنچ گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :