کار ساز کمپنیوں نے منی بجٹ میں ٹیکسز میں اضافے کے بعد قیمتوں میں یک دم بڑا اضافہ کردیا

کارمینوفیکچررز کمپنیوں نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کے نام پر گاڑیوں کی قیمتوں میں چار لاکھ روپے تک اضافہ کردیا، خریداروں کی پریشانی بڑھ گئی

بدھ 26 جنوری 2022 22:15

کار ساز کمپنیوں نے منی بجٹ میں ٹیکسز میں اضافے کے بعد قیمتوں میں یک ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) کار ساز کمپنیوں نے منی بجٹ میں ٹیکسز میں اضافے کے بعد قیمتوں میں یک دم بڑا اضافہ کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے منی بجٹ میں بڑی گاڑیوں پرعائد ٹیکس میں اضافہ کے بعد گاڑیاں بنانے والی تمام کمپنیوں نے قیمتیں بڑھادی ہیں۔

(جاری ہے)

کارمینوفیکچررز کمپنیوں نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کے نام پر گاڑیوں کی قیمتوں میں چار لاکھ روپے تک اضافہ کردیا ہے جس کیوجہ سے خریداروں کی پریشانی بڑھ گئی ہے کیونکہ منی بجٹ سے کچھ عرصہ قبل بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔

کارڈیلرز کے مطابق حکومت کی جانب سے منی بجٹ میں ایک ہزار سی سی سے بڑی گاڑیوں پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ہے لیکن کمپنیوں نے چھوٹی گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے۔کار ڈیلرز کے مطابق حکومتی اقدامات کی وجہ سے گاڑیوں کا کاروبار انتہائی نازک دور میں داخل ہوگیا ہے اور نئی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اثر پرانی گاڑیوں کی خرید و فروخت پر بھی ہوا ہے۔