افغانستان میں روزمرہ کی زندگی جہنم بن چکی ہے، انتونیوگوتریس

طالبان دہشتگردی خطرات کم کرنے کیلئے عالمی برادری،سکیورٹی کونسل کیساتھ کام کریں،سلامتی کونسل سے خطاب

جمعرات 27 جنوری 2022 12:57

افغانستان میں روزمرہ کی زندگی جہنم بن چکی ہے، انتونیوگوتریس
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہاہے کہ افغانستان میں روزمرہ کی زندگی منجمد جہنم بن چکی ہے۔ طالبان دہشتگردی خطرات کم کرنے کیلئے عالمی برادری،سکیورٹی کونسل کیساتھ کام کریں،ہمیں ان اصولوں اور شرائط کو معطل کرنے کی ضرورت ہے جو نہ صرف افغانستان کی معیشت بلکہ ہماری زندگی بچانے والی کارروائیوں کو بھی محدود کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انتونیوگوتریس نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امدادی کارروائیاں محدود کرنیوالے ضوابط معطل کیے جائیں اور عالمی امداد سے پبلک سیکٹر ورکرز کی تنخواہیں ادا کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ان اصولوں اور شرائط کو معطل کرنے کی ضرورت ہے جو نہ صرف افغانستان کی معیشت بلکہ ہماری زندگی بچانے والی کارروائیوں کو بھی محدود کرتی ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ طالبان دہشتگردی خطرات کم کرنے کیلئے عالمی برادری،سکیورٹی کونسل کیساتھ کام کریں۔