پاکستان سپرلیگ7 کا آغاز:وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کاٹورنامنٹ میں شامل تمام ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

کوئی بھی ٹیم جیتے، جیت پرامن پاکستان اور پاکستانی عوام کی ہو گی، لاہورکے میچزکیلئے بہترین انتظامات کیے جائینگے

جمعرات 27 جنوری 2022 19:03

پاکستان سپرلیگ7 کا آغاز:وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کاٹورنامنٹ میں شامل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے پاکستان سپرلیگ7 کے آغاز سے قبل ٹورنامنٹ میں شامل تمام ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ7 میں شریک تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ پاکستان سپرلیگ7میں کوئی بھی ٹیم جیتے، جیت پرامن پاکستان اور پاکستان کے عوام کی ہو گی۔

(جاری ہے)

پاکستان کے عوام کھیل بالخصوص کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ لاہور میں ہونے والے میچزکیلئے بہترین انتظامات کیے جائیں گے اورمیچوں کیلئے سوفیصد فول پروف سیکورٹی یقینی بنائی جائے گی۔جتنا بڑا ایونٹ ہے اتنے ہی شاندار انتظامات کئے جائیں گے اور شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم میں بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔کرکٹ کے کھیل سے محبت رکھنے والوں کو پرامن ماحول میں لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا-