کلاسیکل فلم بنانے کیلئے نئے چہروں کی ضرورت ہے ‘ غلام محی الدین

اسکرپٹ کسی بھی فلم کی کامیابی کی بنیاد ہے ،ڈائریکٹر کسی بھی پراجیکٹ میں کپتان کی حیثیت رکھتا ہے ‘ خصوصی گفتگو

جمعہ 28 جنوری 2022 12:07

کلاسیکل فلم بنانے کیلئے نئے چہروں کی ضرورت ہے ‘ غلام محی الدین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ اگرعزم کر لیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ ’’ میرا نام ہے محبت ‘‘جیسی لازوال فلمیں تخلیق نہ کی جا سکیں ،اسکرپٹ کسی بھی فلم کی کامیابی کی بنیاد ہے لیکن اس پر وہ توجہ نہیں دی جارہی جس کی ضرورت ہے ،ڈائریکٹر کسی بھی پراجیکٹ میں کپتان کی حیثیت رکھتا ہے اور یہ کسی اہل شخص کے پاس ہی ہونی چاہیے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے غلام محی الدین نے کہا کہ کراچی میں بننے والی فلمیں کامیابی سے ہمکنار ہو رہی ہیں اگر سنجیدگی سے توجہ دی جائے تو لاہور بھی دوبارہ شوبز سر گرمیوں کا گڑھ بن سکتا ہے ۔ انہوں نے اورکلاسیکل فلم بنانے کیلئے نئے چہروں کی ضرورت ہے ۔ہمارے ہاں بڑا اچھا ٹیلنٹ موجو د ہے صرف ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ اگر کسی کام کا عزم کر لیا جائے تو پھر دنیا کی کوئی طاقت کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی ۔اگر ہم نے فلم انڈسٹری کو دوبارہ عروج پر لے کر جانا ہے تو ہمیں نیک نیتی ،بھرپو رجذبے اور لگن سے کا م کرنا ہوگا ۔