وہیکل چور گینگ کے 3ملزمان گرفتار

جمعہ 28 جنوری 2022 12:25

وہیکل چور گینگ کے 3ملزمان گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف سول لائنز ڈویژن نے وہیکل چور گینگ کے 3ملزمان کوگرفتار کر لیا۔ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی 16موٹر سائیکلیں اور ماسٹر چابیاں برآمد کرلی گئیں ۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ جمیل عرف جیلا، فیض رسول اور رضوان شامل ہیں ۔ملزمان گھروں اور پارکنگ اسٹینڈز کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں کو ماسٹر چابیوں کے ذریعے کھول کر فرار ہو جاتے تھے۔ ملزمان عرصہ دراز سے لاہور کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :