
سرجیکل آلات کی صنعت اہم برآمدی شعبہ ہے،حکومت سرپرستی کرے،میاں زاہد حسین
یہ شعبہ زرمبادلہ کمانے کے ساتھ لاکھوں ملازمتیں فراہم کررہا ہے،ڈیوٹی ڈرا بیک میں کمی نے سرجیکل انڈسٹری کو خوفزدہ کردیا ہے،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس
جمعہ 28 جنوری 2022 17:21

(جاری ہے)
یہ ایک لاکھ 50 ہزارکارکنوں کو براہ راست ملازمت اورتقریباً چارلاکھ کارکنوں کے لیے بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا کرتا ہے جس پرٹیکس بڑھانا یا ڈیوٹی ڈرا بیک میں کمی شدید نقصان دہ ثابت ہو گی۔
اس شعبہ کی برآمدات میں اضافہ ہورہا تھا مگراب پالیسی میں تبدیلی کے سبب برآمدات میں کمی آئے گی کیونکہ اب متعلقہ ایس آراو میں تبدیلی کرکے آلات جراحی کی برآمد پرڈیوٹی ڈرا بیک / چھوٹ کی واپسی کو 4.86 فیصد سے کم کرکے 1.58 فیصد کردیا گیا ہے جس سے آلات جراحی کی پوری صنعت میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ پاکستان میں سرجیکل کی صنعت ملک کے لائٹ انجینئرنگ کے شعبے میں سب سے زیادہ زرمبادلہ کما رہی ہے اوریہ صنعت خام مال کی قیمت، بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی، نئے بین الاقوامی معیارات، بھارت، چین اورویتنام کی برآمدی منڈیوں میں مسابقت سمیت مختلف چیلنجوں کی وجہ سے اپنی بقا کے لیے جدوجہد کررہی ہے اس لیے اس کی سرپرستی کی جانی چاہیے۔ حکومت کو چاہیے کہ اس صنعت کی ترقی کے لیے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اور جدت کے لیے فنڈز فراہم کرے۔ میاں زاہد حسین نے مذید کہا کہ ایف بی آرکا ڈیوٹی ڈرا بیک / ریبیٹ کی واپسی میں کمی کا فیصلہ اس شعبے کی برآمدات کومتاثرکرے گا اوراس کے نتیجے میں برآمدی منڈی پاکستان کے ہاتھ سے چھن سکتی ہے۔ حکام کو ایسے فیصلے نہیں کرنے چاہئیں جوایس ایم ایزکے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں۔حکومت برآمدی صنعتوں کی سرپرستی کرے اورآلاتِ جراحی کی تیاری کا دنیا کا سب سے بڑا مرکزجواپنی پیداوار کا تقریباً 50 فیصد یورپ اور25 فیصد امریکہ کو برآمد کررہا ہے اسکو نقصان نہ پہنچائے۔مزید تجارتی خبریں
-
سونے کی قیمت میں معمولی رد و بدل، چاندی کی قیمت بھی برقرار
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ ساز بلندی، وزیراعظم کا اظہارِ مسرت
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,600 روپے اضافہ ریکارڈ
-
لاہور چیمبر کے تاجرکنونشن میں تاجروں کی بھرپور شرکت، صدر لاہور چیمبر کا حکومتی پیشکش پر مشروط مذاکرات کا اعلان
-
برائلرگوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
750 روپے مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی (کل) ہوگی
-
اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، انڈیکس نے ایک لاکھ 35 ہزار کی حد بھی عبور کرلی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
بٹ کوئن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 22 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی
-
لاہور میں گوشت اور انڈوں کی قیمتیں برقرار، مٹن 2400، برائلر 432 روپے کلو
-
سونا مزید مہنگا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بڑھ گئی
-
مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کے بھا ؤ میں استحکام رہا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.