Live Updates

لولی لنگڑی ،بیساکھیوں اور فون کالز کے سہارے چلنے والی حکومت عوامی حمایت کھو چکی ‘ عظمیٰ بخاری

تبدیلی عام آدمی کیلئے وبال جان بن چکی ،عمران خان نے ملکی خودمختاری اور سالمیت آئی ایم ایف کے سامنے سرنڈر کردی

ہفتہ 29 جنوری 2022 16:39

لولی لنگڑی ،بیساکھیوں اور فون کالز کے سہارے چلنے والی حکومت عوامی حمایت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2022ء) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ووٹ لے کر نہیں جہاز اور بوٹ کی طاقت سے اقتدار میں آئی،جہاز پی ٹی آئی سے ا لگ ہوگیا اب بوٹ کے الگ ہونے کی باری ہے،لولی لنگڑی ،بیساکھیوں اور فون کالز کے سہارے چلنے والی حکومت عوامی حمایت کھو چکی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تبدیلی عام آدمی کیلئے وبال جان بن چکی ہے،عمران خان نے ملکی خودمختاری اور سالمیت آئی ایم ایف کے سامنے سرنڈر کردی ہے،ابسلوٹلی ناٹ کہنے والا وزیراعظم ایک ارب ڈالر کے چکر میں آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو سو ارب ڈالر آئی ایم ایف کے منہ پر مارنے والا شخص ایک،ایک ڈالر کیلئے منتیں ترلوں پر آگیا ہے،ریاست مدینہ کے نام پر لوگوں کے جذبات سے کھیلا جا رہا ہے۔عمران خان نے راوی ریور پراجیکٹ کا دورہ کرکے توہین عدالت کی ہے،عدالت کو اس کا نوٹس لینا چاہیے،راوی ریور پراجیکٹ کیلئے کسانوں سے زبردستی زمینیں ہتھیائی جارہی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات