ڈیرہ غازیخان سکول میں کتوں کے کاٹنے سے طالب علم کے جاں بحق ہونے کا واقعہ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے حکم پر3 افسر معطل

منگل 1 فروری 2022 22:49

ڈیرہ غازیخان سکول میں کتوں کے کاٹنے سے طالب علم کے جاں بحق ہونے کا واقعہ، ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے حکم پر ڈیرہ غازی خان کے سکول میں کتوں کے کاٹنے سے طالب علم کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر تین افسروں کومعطل کر دیا گیا- معطل ہونے والے افسران میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ریسکیو 1122 اور سکول پرنسپل شامل ہیں -وزیر اعلی عثمان بزدار نے سکول میں بچہ کو کتے کے کاٹنے کے واقعہ پر شدیداظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ سکول میں طالب علم کو کتے کے کاٹنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے،دلی رنج ہوا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ کتے کے کاٹنے کا واقعہ ڈیرہ غازی خان سمیت کہیں بھی دوبارہ نہیں ہونا چاہیی-قبل ازیں وزیر اعلی کی ہدایت پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کی رپورٹ آنے پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی-