ساونڈ آف کولاچی نے اپنا نیا گانا "جاگ کراچی "کو مضبوط پیغام کے ساتھ ریلیز کردیا

پیر 14 فروری 2022 17:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2022ء) ساونڈز آف کولاچی ہمارے کراچی کا اپنا بینڈ ہے، اور اس نے حال ہی میں جاگ کراچی کے نام سے ایک نیا گانا ریلیز کیا ہے، ہم سب ہی جانتے ہیں کہ ساونڈ آف کولاچی کراچی کی اصل روح اور حقیقت کیا ہے،ان کا مقصد ایک بینڈ کے طورکراچی کی آواز کو موسیقی کے ساتھ ملاکر لوگوں تک پہنچانا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ساونڈز آف کولاچی باقاعدہ طورپر کبھی بھی میو زک بینڈ نہیں رہا ہے جو کہ باقاعدہ میوزک بناتا ہو بلکہ یہ ایک ذہین اور معنی خیز گانے پیش کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا گانا جاگ کراچی صرف کراچی کی آواز نہیں ہے بلکہ یہ بینڈ کا شہر کے لیے ایک نظریہ ہے۔گانے میں بد عنوانی ، مشکلات، خامیوں اور حکام کی جانب سے برتی جانے والی غفلت سے متعلق ایک پوری کہانی ہے، جو بینڈ نے اپنے گانے میںسنائی ہے۔ یہ شہر کی وہ تصویر ہے جس میں بینڈ نے اپنی موسیقی کے ذریعے رنگ بھرے ہیں۔ اس شاندار آڈیو اور ویڈیو کے پیچھے پارس مسرور، سمیع امیری، احسن باری، اور نمرا رفیق ہیں، اس پاور ہاوس اور اس کے پیچھے کی آوازوں نے کچھ ایسا جاری کردیا ہے جو آپ کو گرفت میں لے لے گا۔

متعلقہ عنوان :