میچز دیکھ کر مجھے گراؤنڈ میں اپنے کھیلنے کی یادیں آ رہی ہیں، پی ایس ایل کے میچز سے لطف اندوز ہورہا ہوں ،عابد علی

پیر 14 فروری 2022 22:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2022ء) قومی کرکٹ ٹیم کے دائیں ہاتھ کے بیٹر عابد علی پاکستان سپر لیگ نے کہا ہے کہ میچز دیکھ کر مجھے گراؤنڈ میں اپنے کھیلنے کی یادیں آ رہی ہیں، پی ایس ایل کے میچز سے لطف اندوز ہورہا ہوں ۔ذرائع کے مطابق عابد علی قذافی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ دیکھنے کیلئے آئے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ لاہور میں پی ایس ایل کے میچز ہو رہے ہیں۔

عابد علی نے کہا کہ میچز دیکھ کر مجھے گراؤنڈ میں اپنے کھیلنے کی یادیں آ رہی ہیں تاہم میں پی ایس ایل کے میچز سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل دیکھنے کے لیے کراؤڈ بڑی تعداد میں آرہاہے ،انتظامات بھی اچھے کیے گئے ہیں۔عابد علی نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد پاکستان آئی ہوئی ہے، میں نے پہلے ٹی وی پر میچز دیکھے جبکہ اب میں اسٹیڈیم آکر میچ دیکھ رہا ہوں اور مجھے بہت مزہ آ رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ میں نے اپنی ٹریننگ بھی جاری رکھی ہوئی ہے اب پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں۔واضح رہے کہ عابد علی ان دنوں ری ہیب کر رہے ہیں وہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہیں، وہ قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے دوران دل کے عارضے میں مبتلا ہو گئے تھے۔