مائنیرز کی کھدائی کیلئے بھاری مشینری سائٹ پر پہنچ چکی ہے‘چیئرمین تحصیل غزنی خیل

بلدیاتی نمائندے اور عوام مائینرز کی کھدائی و صفائی کے وقت سائٹ پر موجود حکام اور ٹھیکیدار کے ساتھ بھرپور تعاون کریں‘ذیشان محمد خان

پیر 21 فروری 2022 17:05

سرائے نورنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2022ء) چیئرمین تحصیل غزنی خیل ذیشان محمد خان نے مروت کینال اور کینال کے خواجہ خیل , بہرام خیل اور آحمدزئی سمیت دیگر مائنیرز کی کھدائی اور صفائی کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مروت قوم کو مبارکباد دی ہے ۔ایک خصوصی ملاقات میں ذیشان محمد خان نے مروت کینال اور کینال کے مائنیرز کی تعمیر و مرمت اور کھدائی و صفائی کو عوام کے ساتھ اپنے کئہ ہوئے بڑے وعدے کی تکمیل کا آغاز اور مشران سیف اللہ برادران کی شبانہ روز کوششوں کا ثمر قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اور مشران ضلع لکی مروت کے سب سے بڑے آبنوشی منصوبے مروت کینال مائنیرز کی کھدائی و صفائی کے حوالے سے متعلقہ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں خدا کے فضل و کرم سے مائنیرز کی کھدائی کیلئے بھاری مشینری سائٹ پر پہنچ چکی ہے اور متعلقہ حکام کی نگرانی میں باقاعدہ کام کا آغاز بھی کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مروت کینال کے مائنیرز کی کھدائی اور تعمیر و مرمت کرم تنگی ڈیم سٹیج ٹو منصوبے کا باقاعدہ حصہ ہے جس کے لیئے پچھلے سال 24-ستمبر 2021 کو ترکی کے DOLSER , پشاور کے AGES اور لاہور کے RHC اور AAS کمپنیوں کیطرف سے مشران سیف اللہ برادران کے درخواست پر اور پی ڈی کرم تنگی ڈیم محمد شفیق بھٹنی کی ہدایت پر ایس ڈی او حمیداللہ شاہ اور سنیئر انجنئیر محمد رفیع نے مروت کینال کے آحمدزئی، خواجہ خیل، بہرام خیل سمیت دیگر مائینرز کا تفصیلی سروے کیا تھا ۔

ذیشان محمد خان نے بلدیاتی نمائندوں اور عوام الناس سے مائینرز کی کھدائی و صفائی کے وقت سائٹ پر موجود حکام اور ٹھیکیدار کے ساتھ بھرپور تعاؤن کرنے کی آپیل کی تاکہ یہ کام مقررہ وقت میں پایہ تکمیل تک پہنچ سکے ۔انشائ اللہ مروت کینال میں موجودہ سال دسمبر سے پہلے پانی کا بہاؤ یقینی بنایا جائیگا جس سے تحصیل غزنی خیل , سب ڈویڑن بھٹنی اور تحصیل نورنگ کے لاکھوں ایکڑز آراضیات دوبارہ سیراب ہوگی جس سے مروت قوم میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوجائیگا ۔دریں آثنائ ہمایون سیف اللہ خان ، انور سیف اللہ خان ، سلیم سیف اللہ خان اور ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے مروت کینال اور مائینرز کی کھدائی , صفائی و تعمیر و مرمت کرنے پر بھی قوم کو مبارکباد دی ہے۔