پیپلزپارٹی ڈسکہ سیالکوٹ کے راہنماؤں کا لانگ مارچ

منگل 1 مارچ 2022 00:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2022ء) پیپلزپارٹی ڈسکہ سیالکوٹ کے راہنماؤں کا لانگ مارچ کی تیاریوںکے سلسلہ میں ڈسکہ کے مقامی شادی ہال میں اہم اجلاس منعقد ہوا جسکی صدارت پیپلز پارٹی ڈسکہ کے این اے 75 کے رہنما رانا محمود اشرف سیکرٹری جنرل پیپلز پرٹی سیالکوٹ شہباز خان شہبازتحصیل صدرارشد مغل نے کی ۔اجلاس میں ریاض حسین شاہ سینئر نائب صدر پی پی پی سیالکوٹ، ماسٹر شفیع ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پی پی پی سیالکوٹ، شہباز بٹ سینئر رہنما پی پی پی ڈسکہ، رانا طیب امین سٹی صدر پی پی پی سیالکوٹ۔

ڈسکہ سے پی پی پی کے سینئر رہنما مرزا خالد، ارشد مغل تحصیل صدر،رانا عمران شوکت سینئر نائب صدر پی پی پی تحصیل ڈسکہ، اشرف منہاس جنرل سیکرٹری پی پی پی ڈسکہ، یونس انصاری نائب صدر ڈسکہ، عاصم بٹ ایڈووکیٹ دوستانوالی، رانا فیصل ایڈووکیٹ۔

(جاری ہے)

رانا طارق رہنما پیپلز پارٹی رانا مقصود اشرف پیپلز پارٹی جرمنی رانا معروف اشرف کے علاوہ تاجر برادری،وکلا برادری یوتھ ونگ کے رہنماوں پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

پیپلز پارٹی این اے 75ڈسکہ کے رہنما رانا محمود اشرف نے شرکاء سے لانگ مارچ کیلئے مہم تیزترکرنے پر زور دیا اورلانگ مارچ انتظامی کمیٹی کو ہدایت جاری کی کہ وہ ٹرانسپورٹ اور دیگر انتظام کو بہتر بنا کر شرکا کو تمام سہولت فراہم کرے،اجلاس میں شریک پیپلز پارٹی رہنماوں نے این اے 75ڈسکہ کے ر اہنما رانا محمود اشرف سیکرٹری جنرل پیپلز پا رٹی سیالکوٹ شہباز خان شہبازتحصیل صدرارشد مغل دونوں صدورکی کوششوں کوسراہا اورامید ظاہر کی کہ ان تمام کوششوں کی بدولت لانگ مارچ میں فقیدالمثال ہوگا۔