
قندیل بلوچ خواب میں آکر کہتی تھی مجھے انصاف دلاؤ، صبا قمر
ہفتہ 12 مارچ 2022 23:55

(جاری ہے)
صبا قمر نے نعمان اعجاز کے کردار مسٹر شمیم کے بارے میں کہا شمیم خواجہ سرا نہیں، لیکن تب بھی وہ لوگوں کے لیے نارمل نہیں ہے۔ شمیم میں تھوڑی نزاکت ہے جیسے خواتین میں زیادہ رہنے والے یا جیسے چار بہنوں کا بھائی ہو، آپ کے سرکل میں کوئی نہ کوئی ایسا کردار ضرور ہوتا ہے۔
صبا نے کہا چاہے کوئی بھی خواجہ سرا ہو یا بظاہر انداز میں ایسا ہو ہر ایک کی عزت ہونی چاہئے لیکن ہمارے معاشرے میں ایسے لوگوں سے امتیازی سلوک روا رکھا جا تا ہے۔صبا قمر نے کہا وہ اس ویب سیریز میں ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جو ایک خوش شکل اور مردانہ وجاہت سے بھرپور مرد کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہے لیکن بعد میں اسے احساس ہوتا ہے کہ محبت یہ نہیں حقیقت تو کچھ اور ہے۔ محبت کیا ہے وہ اومینا (صبا قمر) کو شمیم سکھاتا ہے۔انٹرویو کے دوران صبا قمر نے اپنے سپر ہٹ پروجیکٹ ’’باغی‘‘ جو کہ سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کی زندگی پر بنایا گیا تھا کہ بارے میں بات کرتے ہوئے کہا قندیل کے کردار کو میں نے اتنا دل سے کیا کہ وہ کرنے کے بعد میں پورا ایک سال کچھ کر نہیں سکی۔ میں ڈپریشن میں چلی گئی تھی۔صبا قمر نے کہا میں نے شاید یہ بات کبھی کسی پلیٹ فارم پر نہیں بتائی کہ میں رات کو سوتی تھی تو وہ (قندیل بلوچ) مجھے خواب میں نظر آتی تھی اور میں نیند سے اٹھ جاتی تھی۔ کتنی بار میں اپنی ماں کے پاس گئی اور میں نے کہا امی مجھے وہ نظر ا?ئی Mہے۔صباقمر نے کہا یقین مانیے میرے رونگٹے کھڑے ہوجاتے تھے جب وہ مجھے کہتی تھی کہ مجھے انصاف دلاؤ، کررہی ہو تم انصاف دلاؤ۔ پھر میں نے اس پروجیکٹ کو بہت دل سے کیا۔ اداکارہ صبا قمر نے کہا شروع میں جب میں نے ’’باغی‘‘ پروجیکٹ لیا تو میں اتنی سنجیدہ نہیں تھی کہ چلو یہ تو ہٹ ہے دنیا قندیل کو دیکھتی تھی پسند کرتی تھی۔ لیکن جب یہ سب ہونے لگا میرے ساتھ تو پھر میں نے اس کو ذمہ داری سمجھا کہ مجھے صحیح سے اسے لوگوں تک پہنچانا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
والدین سے کال کرکے پوچھا جارہا ہے کیا میں مرچکی ہوں: علیزے شاہ کا انکشاف
-
اخلاقیات پرپورا اترنے والے ڈرامے کرتا ہوں، حمزہ علی عباسی
-
بھارتی حملے کا سخت جواب دیا جائے گا، جاوید شیخ
-
اداکارہ صبا فیصل نے بھارتی اشتہارکی پیشکش ٹھکرا دی
-
آندھرا پردیش؛ مداح نے بالی وڈ اداکارہ سمانتھا کے نام پر مندر تعمیر کرلیا
-
رجب بٹ کا برطانیہ میں خود پر قاتلانہ حملے کادعویٰ
-
اداکارہ نازش جہانگیر کو ہراساں کرنے کے کیس کی تفتیش میں پیشرفت
-
بی جے پی میں شمولیت سے متعلق سوال پر پریتی زنٹا سیخ پا، معذرت بھی کرلی
-
اتنا کچا نہیں دانیہ شاہ سے محبت کر بیٹھوں، شادی ہمدردی میں کی تھی، شہزاد حکیم
-
فواد خان کی بالی ووڈ فلم عبیر گلال کی ریلیز غیر معینہ مدت کیلئے موخر کردی گئی
-
اگر بھارت نے ثبوت کے بغیر حملہ کیا تو پاکستان بھی اس کا منہ توڑ جواب دیگا، جاوید شیخ
-
بیسویں چائنا فلم ہوابیاو ایوارڈز کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.