گ*کراچی ،حیدری مارکیٹ تھانہ کی حدود میں پولیس مقابلہ ، ایک منشیات فروش ملزم زخمی

پیر 14 مارچ 2022 18:50

ج*کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2022ء) حیدری مارکیٹ تھانہ کی حدود میں پولیس کا مطلوب منشیات فروش کے ساتھ پولیس مقابلہ ،دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک منشیات فروش ملزم زخمی حالت میں گرفتار۔تفصیلات کے مطابق پولیس مقابلہ کوثر نیازی کالونی نزد نالہ کوثر نیازی میں ہوا،گرفتار زخمی ملزم کی شناخت بلال ولد عبداللطیف کے نام سے ہوئی،ملزم کے قبضے سے 1 عدد 9mm پسٹل لوڈ میگزین، 16 گرام ہیروئین اور موٹر سائیکل برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حیدری مارکیٹ، عزیزآباد سمیت گلبرگ تھانہ میں پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے،حیدری مارکیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ملزم منشیات کی سپلائی کیلئے کوثر نیازی کالونی نزد نالہ کوثر نیازی موجود ہے۔ ملزم نے پولیس کو اپنی طرف آتا دیکھ کر پولیس پر فائرنگ شروع کردی اور فرار ہونے کی کوشش کی ،پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوکر گرفتار ہوا ،گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہی