پی آئی اے کو آسٹریلیا کیلئے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی
پہلی پرواز کی سڈنی روانگی کی تاریخ بھی بتا دی گئی، براہ راست پرواز سے 35 گھنٹے کا سفر کم ہو کر 12 گھنٹے کا کا ہو جائے گا
محمد علی پیر 14 مارچ 2022 23:16
(جاری ہے)
پہلے بتایا گیا تھا کہ پاکستان سے آسٹریلیا کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز مارچ میں ہونے کا امکان ہے، تاہم اب پی آئی اے حکام نے پروازوں کے شیڈول کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ قومی ائیرلائن کی آسٹریلیا کیلئے پہلی براہ راست پرواز پی کے9808، 22 اپریل کو لاہور سے سڈنی کے لیے اڑان بھرے گی۔
جبکہ یہی پرواز 24 اپریل کو سڈنی سے لاہور کے لیے واپس روانہ ہوگی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے لاہور سے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گی، آسٹریلیا کے لیے بوئنگ 777 لانگ رینج طیارے استعمال ہوں گے۔ پی آئی اے پہلے مرحلے میں لاہور جبکہ دوسرے مر حلے میں کراچی سے سڈنی کے لیے براہ راست پروازیں شروع کر ے گی۔ آسٹریلیا کے لیے براہ راست پرواز شروع کر نے سے ہم وطنوں کو عید سے قبل سفری سہولت میسر ہو گی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق سڈنی کے لیے براہ راست پرواز سے 35 گھنٹے کا سفر 12 گھنٹے میں طے ہو گا۔ واضح رہے کہ 15 فروری کو پی آئی اے نے اعلان کیا تھا کہ آسٹریلیا کے لیے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جنوری میں پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک نے کہا تھا کہ پی آئی اے نے آسٹریلیا، مالدیپ اور ہانگ کانگ کے لیے براہ راست پروازوں کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تین ممالک کے لیے براہ راست پروازوں کی منصوبہ بندی پر کام تیز کر دیا گیا ہے، استنبول اور بینکاک کے لیے بھی دوبارہ براہ راست فضائی آپریشن کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ارشد ملک نے کہا کہ برطانیہ، امریکہ اور یورپی ملکوں کے لیے بھی براہ راست پروازوں کی بحالی کے لیے یورپی، برطانوی اور امریکی سول ایوی ایشنز کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایاسا نے یورپی ملکوں کے لیے پروازیں چلانے کے لیے آڈٹ کا کہا ہے، آڈٹ کلیئر ہوتے ہی پروازیں بحال ہو جائیں گی۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.