جامعہ چترال میں شجرکاری مہم اورپودوں کی اہمیت پر تقریب کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر چترال انعام الحق کی شرکت ،طلباء میں مفت پودے تقسیم
بدھ 16 مارچ 2022 13:42
(جاری ہے)
ڈی ایف او چترال نے چترال میں جنگلات کی شرح، اس کی بڑھوتری اور اس کی دیکھ بال پر تفصیلی بحث کی۔ انہوںنے کہا کہ چترال ایک خشک علاقہ ہے جہاں مون سون کی بارشیں نہیں ہوتی یہی وجہ ہے کہ بالائی علاقوں میں پودوں کو کامیاب کرنا نہایت مشکل کام ہے۔
انہوںنے اسلامی نقطہ نظر سے بھی پودوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور شرکاء پر زور دیا کہ اپنے مرحومین کی ایصال ثواب کیلئے صدقہ کے طور پر پودے لگائے انہوںنے طلباء و طالبات کو بھی مشورہ د ئیے کہ وہ اپنے زمینوں میں ضرور پودے لگا ئیںجب یہ تناور درخت بنیں گے تو ان کو یونیورسٹی میں داحلہ اور حتیٰ کی ان کی جہیز کا خرچہ بھی اس سے نکل سکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پودے ہماری زندگی کی بقاء کیلئے لازم و ملزوم ہیں اور یہ درخت ہمیں ٹنوں کی حساب سے تازہ آکسیجن دیتی ہیں۔ انہوںنے تمام شرکاء پر زور دیا کہ وہ ضرور شجرکاری مہم میں حصہ لے اور اپنے حصے کے دو درخت ضرور لگائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے کہا کہ جامعہ چترال اپنی نہایت محدود وسائل کے باوجود اس قسم کے مفید تقریبات میں اپنا حصہ ضرور ڈالتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ جامعہ چترال کے پاس نہایت کم زمین ہے کیونکہ یہ یونیورسٹی ایک ٹیکنیکل کالج کی عمارت میں قائم کی گئی جو کسی بھی صورت میں یونیورسٹی کیلئے کافی نہیں ہے۔ انہوںنے کہا کہ وفاقی حکومت نے اپنے حصے کا فنڈ تو دیا ہے مگر صرف صوبائی حکومت کی جانب سے ابھی تک انتظار ہے کہ وہ بھی اپنے حصے کا فنڈ ریلیز کرے تاکہ اس جامعہ کیلئے مزید زمین خریدا جاسکے۔ انہوںنے ڈپٹی کمشنر کے توسط سے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس جامعہ سے پیوست محکمہ ذراعت کا عمارت ہے اب چونکہ ہم نے اس جامعہ میں ذراعت کا شعبہ بھی کھولا ہے تو اس دفتر کی عمارت کو جامعہ میں ضم کیا جائے تاکہ ہماری کلاس روم وغیرہ کی کمی کو کسی حد تک پورا کیا جاسکے۔ جامعہ چترال کے دیگر پروفیسر حضرات اور ماہرین نے بھی پودوں کی اہمیت اور انسانی زندگی کیلئے اس کی ضرورت پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر مہمانوں کو جامعہ چترال کی جانب سے شیلڈ بھی پیش کئے گئے ۔ تقریب کے احتتام پر جامعہ چترال کے طلباء اور عوام میں مفت پودے بھی تقسیم کئے گئے تاکہ وہ ان پودوں کو لگاکر ملک میں جنگلات کی کمی کو پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔مزید مقامی خبریں
-
چوہدری تسنیم ناصر اقبال صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کی وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی سے ملاقات
-
کشتی حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کا نقصان پورا نہیں ہو سکتا ، پنجاب حکومت آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے لواحقین کیلئے معمولی سا تعاون لے کر حاضر ہوئے ہیں، ڈی سی جہلم
-
ضلع جہلم میں شعبہ صحت میں انقلابی تبدیلیاں بہت جلد نظر آئیں گی، ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کو ماڈل ہسپتال بنائیں گے، مریضوں کو علاج کےلیے دوسرے اضلاع میں نہیں جانا پڑے گا, وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے ..
-
پودے لگا کر نہ صرف انسانی آکسیجن پوری ہوتی ہے بلکہ بیماریوں سے نجات ملتی ہے جبکہ شجر کاری ایک نیک کام ہے جسے ہمیں ملکر کر کرنا ہے اور ملک کو سرسبز و شاداب بنانا ہے، ایڈوائزر مستحب ضلع جہلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت ایلیٹ پولیس فورس ہیڈ کوارٹر کمیٹی روم میں اجلاس ہوا
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایلیٹ ٹریننگ سنٹر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں ایلیٹ یونیفارم پہن کر شرکت، ایلیٹ کمانڈوز کی حمزہ کمپنی اور عائشہ کمپنی نے جنرل سلامی پیش کی
-
صارفین کے تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ لوگوں کے لئے آگاہی فراہم کی جائے کہ کنزیومر پروٹیکشن کیا چیز ہے اس کے فائدے کیا ہیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم
-
عید الاضحی کے موقع صفائی ،سیکورٹی اور دیگر انتظامی معاملات کو بہتر طریقے سے حل کئے جائیں گے تمام ادارے اس حوالے سے جامع منصوبہ بندی کریں، ڈی سی جہلم
-
ستھرا پنجاب مہم کو مکمل طور پر فعال کیا جائے اور تمام علاقوں میں صفائی کی صورتحال بہترین بنائی جائے، ڈی سی جہلم
-
میرپورخاص، پبلک یونیورسٹی میں طلبا کا کثیر تعداد میں اساتذہ کے ساتھ مسائل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
-
جہلم میں متعدد چنگ چی رکشہ جات بغیر رجسٹریشن و روٹ چل رہے ہیں، یہ جہلم کی مصروف شاہراہوں پر کھڑا ہو کر ٹریفک کے معمول کو خراب کررہے ہیں۔ ڈی ایس پی ٹریفک جہلم
-
سرکاری دفاتر میں سائلین اور عملہ کے لیے سہولیات کی فراہمی ضروری ہے دفاتر کی حالت بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہے ہیں ، ڈی سی جہلم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.