Live Updates

قوم وزیر اعظم کیساتھ، این اے 124 سے ہزاروں افراد اسلام آباد روانہ ہونگے، غلام محی ا لدین

ڈی چوک اسلام آبادمیں انسانوں کا سمندر ہوگا۔ پی ٹی آئی حکومت کے ملک اور قوم کی تقدیر بدلنے والے اقدامات سے عوام خوش اور مطمئن ہیں کپتان نے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکال دی اعصاب کی گیم کے بادشاہ، اپوزیشن مقابلہ نہیں کر سکتی ، اجلاس سے خطاب

پیر 21 مارچ 2022 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر کشمیر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان کی زیر صدارت 27 مارچ ڈی چوک اسلام آباد جلسہ کی تیاریوں کے حوالے سے چوک ناخدا کشمیر شادی ہال میں این اے 124 کے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کا اجلاس منعقد ہوا،حلقے کے رہنمائوں اورکارکنا ن کی بڑی تعداد میں شرکت ۔ غلام محی الدین کا رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پوری قوم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے این اے 124 سے ہزاروں افراد پر مشتمل قافلہ اسلام آباد روانہ ہوگا،ڈی چوک اسلام آبادمیں انسانوں کا سمندر ہوگا۔

پی ٹی آئی حکومت کے ملک اور قوم کی تقدیر بدلنے والے اقدامات سے عوام خوش اور مطمئن ہیں،کپتان نے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے،کپتان اعصاب کی گیم کے بادشاہ، اپوزیشن مقابلہ نہیں کر سکتی،اپوزیشن کی سازشیں پاکستان کے حقیقی منزل کی جانب سفر میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہاکہ عمران خان لوٹ مار ایسوسی ایشن کا مقابلہ کرنے کیلئے پر عزم ہیں، ان شا اللہ لوٹ مار ایسوسی ایشن کو ہر محاذ پر عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے خرید و فروخت کے لئے بوریوں کے منہ کھول دئیے عوام سے لوٹ مار کے پیسے سے ممبران کے ضمیر خرید جا رہے ہیں جمہوریت کی دعویدار پیپلز پارٹی نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا۔ الیکشن کمیشن نوٹس لے، کپتان عمران خان نے اپوزیشن کے ارمان آنسوؤں میں بہانے کا پورا بندوبست کر رکھا ہے فیصلہ آخری بال پر ہو گا جیت کپتان کی ہوگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات