Live Updates

اقتدار بچانے کے لیئے عمران خان انتشار پھیلا رہا ہے، شازیہ مری

لگتا ہے کرسی کی بھوک نے سلیکٹڈ وزیرِاعظم کو پاگل کر دیا ہے، رہنما پیپلز پارٹی کا عمران خان کو جواب

ہفتہ 26 مارچ 2022 23:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ اقتدار بچانے کے لیئے عمران خان انتشار پھیلا رہا ہے۔اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ لگتا ہے کرسی کی بھوک نے سلیکٹڈ وزیرِاعظم کو پاگل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اقتدار لوگوں کو اکسا کر اور انتشار پھیلا کر نہیں بچایا جاتا، عمران خان کی حکومت نے پاکستانی قوم کی چیخیں نکال دی ہیں۔

شازیہ مری نے کہاکہ صدر زرداری نے ہمیشہ منفی پروپیگنڈہ کا مثبت انداز میں سامنا کیا، وہ صدر زرداری کا ہی دور تھا جب NATO سپلائی کو آٹھ ماہ تک روکا گیا۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کے دور میں پہلی مرتبہ نیٹو سپلائی کا تحریری معاہدہ کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے جنرل مشرف کو ریفرنڈم میں کامیاب کروایا، لوگ آج عمران خان کو گالیاں اور بدعائیں دے رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات