Live Updates

عوام کو نواز اور شہباز شریف کا پرانا پاکستان ایک بار پھر مبارک ہو،مریم نواز

اچھی خبر یہ ہے عمران خان جا رہا ہے اور نواز شریف آرہا ہے، مریم نواز کا سرائے عالمگیر میں مہنگائی مکاؤ مارچ کے شرکاء سے خطاب

پیر 28 مارچ 2022 15:35

عوام کو نواز اور شہباز شریف کا پرانا پاکستان ایک بار پھر مبارک ہو،مریم ..
سرائے عالمگیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2022ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کو نواز شریف اور شہباز شریف کا نیا پاکستان ایک بار پھر مبارک ہو۔

(جاری ہے)

سرائے عالمگیر پہنچنے پر مسلم لیگ ن کے مہنگائی مکاؤ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ عمران خان جا رہا ہے اور نواز شریف آرہا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ اسلام آباد والے جلسے میں شریک ہوں اور عمران خان کی گرتی دیوار کو ایک دھکا اور دیں، آپ کو نواز شریف اور شہباز شریف کا پرانا پاکستان ایک بار پھر مبارک ہو۔مسلم لیگ ن کی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے اس لانگ مارچ کا اسلام آباد میں آخری جلسہ ہو گا۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات