پومینی لانگ رولنگ ملزاٹلی کے سینئر مینجمنٹ وفد کا عجائب گھر پشاور کا دورہ
9 پرائیویٹ کمپنی کیساتھ مل کر خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کرنے آئے ہیں اور خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ہمیں بہترین انداز میں خوش آمدید کہا، وفد کی گفتگو
جمعرات 31 مارچ 2022 23:02
(جاری ہے)
ان کے ہمراہ سی ای او خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ حسان دائود بٹ ، جنرل منیجر کلچراینڈٹورازم اتھارٹی محمد علی سید، آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے حکام سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔
وفد نے اس سے قبل وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے صنعت و سرمایہ کاری عبدالکریم خان اور دیگر سے بھی ملاقات کی۔ عجائب گھر پشاور کے دورے کے موقع پر وفد کو تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ وفد نے گندھارا تہذیب کی نوادرات، اسلامک اور کیلاش گیلری دیکھی اور تصاویر بنائی۔ اٹلی کے وفدمیں آئے ہوئے مہمان سرمایہ کاروں کا کہنا تھا کہ ہم پرائیویٹ کمپنی کیساتھ مل کر خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کرنے آئے ہیں اور خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ہمیں بہترین انداز میں خوش آمدید کہا گیا۔ عجائب گھر پشاور میں کافی پرانی اشیاء کو محفوظ بنایا گیا ہے ۔ اس عجائب گھر کا شمار پرانے عجائب گھروں میں ہوتا ہے ۔ وفد کا کہنا تھا کہ رشکئی اکنامک زون میں سٹیل مل، سیاحتی زون میں سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کا ارادہ ہے اور اسی سلسلے میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی گئی ہیںًپشاور کا دورہ بہترین تھا، یہاں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کررہے ہیں ۔اس سے قبل وفد کو خیبرپختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے حکومت کے پہلوئوں اور پالیسیوں کے بارے میں ایک مختصر پریزنٹیشن دی ۔ سی ای او نے اسپیشل اکنامک زونز، مائنز اینڈمنرلز، سیاحت، ایگریکلچر اینڈلائیوسٹاک ، انرجی اینڈپاوورسمیت دیگر سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات کو بھی اجاگر کیا۔ وفد نے خیبرپختونخوا حکومت کی کوششوں اور دستیاب مواقعوں کو تسلیم کرتے ہوئے اس بات پر روشنی دالی کہ وہ مزید مواقع تلاش کرنے کیلئے دوبارہ دورہ کرینگے خاص کر سیاحت کے انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز میں سرمایہ کاری کے شعبے میں۔ خیبرپختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ کے وائس چیئرمین سید محمود نے مندوبین کا خیرمقدم کیا اور نہیں بتایا کہ خیبرپختونخوا وسطی ایشیاء ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کررہا ہےمزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.