موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب سےشہریوں کو بہتر فوڈ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر

منگل 12 اپریل 2022 17:40

ایبٹ آباد۔12اپریل  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی .12 اپریل2022ء) :ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت  نے کہا ہے کہ موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب سےشہریوں کو بہتر فوڈ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔موبائل لیب حلال فوڈ اتھارٹی کے زیر انتظام مصالحہ جات، جوس، دودھ اور آئل کی موقع پر ٹیسٹنگ کرے گی جہاں متعلقہ افسران موقع پر کارروائی عمل میں لائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب اورڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ اور ٹی ایم اے پلازہ میں پبلک فسیلیٹیشن سینٹر کے لیے جگہ کا معائنہ کے موقع پر با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو موبائل کی استعداد کار کے حوالے سے بریف کیا۔ڈپٹی کمشنر نے پلازے کے لیے جاری کام کا معائنہ کیا اور ٹی ایم او کو کوالٹی معیار کے مطابق پلازہ کی کنسٹرکشن کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہاب محمد خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس طارق اللہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد عابد اور ٹی ایم او ایبٹ آباد بھی انکے ہمراہ موجود رہے۔

متعلقہ عنوان :