محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیاہے‘رواں ہفتے کے دوران گرمی کی لہر جاری رہنے کی پیش گوئی

ةمنگل سے 24 مئی کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان وزیراعلیٰ کے ڈپٹی کمشنر سے اجلاس،کوئی سیاسی جماعت کا ممبر پارلیمنٹ پریشرائز کرے تو مجھے براہ راست بتایا جائے، مریم نوازکی ہدایت

پیر 19 مئی 2025 20:05

محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیاہے‘رواں ہفتے کے دوران گرمی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2025ء)محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیاہے اور رواں ہفتے کے دوران گرمی کی لہر جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ہوا کا زیادہ دباو موجود رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے 24 مئی کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ اورسندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔اس دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بھی دن کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

اس دوران شدید گرمی کے باعث میدانی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں خصوصا بچوں، خواتین اور بزرگوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دے دیا۔محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔ وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا پنجاب بھر کی کارکردگی جانچنے کیلئے اجلاس کا انعقاد،اجلاس میں پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو طلب کیا گیا ۔

وزیراعلی نے ہر ضلع کے ڈی سی کے ساتھ ون آن ون میٹنگ کی۔ضلع کے مسائل انکے حل اور گورننس پر سوالات کئے اورڈپٹی کمشنرز کو مسائل کے حل کیلئے ٹائم لائن دے دی گئی۔وزیراعلی نے ڈی سیز کی کارکردگی بارے تحفظات کا اظہار کیا اورڈی سیز سے مختلف معاملات پر جواب طلبی بھی کی گئی۔ڈپٹی کمشنرز کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ٹاسک سونپ دئے گئے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ کوئی بھی سیاسی پریشر نہ لیا جائے، کوئی سیاسی جماعت کا ممبر پارلیمنٹ پریشرائز کرے تو مجھے براہ راست بتایا جائے، عوام کی داد رسی کیلئے تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے دروازے کھلے رکھیں، عوام کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے۔