
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کااجلاس
پیر 19 مئی 2025 22:47

(جاری ہے)
اجلاس کے دوران پنجاب تھیلیسیمیااینڈ جنیٹک ڈس آرڈر پری وینشن اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کو ڈی این اے اینڈ ہیماٹولوجی لیب کیلئے کٹس کی خریداری کی منظوری دی گئی۔
اجلاس کے دوران سرگنگارام ہسپتال کو نیوروسرجری ڈیپارٹمنٹ کی سی آرم مشین امیج انٹینسی فائر، مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے آئی سی یو کی 16 ڈائیلسز مشینوں اور 1 آر او پلانٹ جبکہ سی ایس ایس ڈی مشینوں کی مرمت و مینٹیننس کے ٹینڈر کی اجازت دی گئی۔اجلاس کے دوران سرگنگارام ہسپتال کو بلک میڈیسن کی خریداری کے فریم ورک کنٹریکٹ کو ری ٹینڈر کرنے کی اجازت دی گئی۔اجلاس کے دوران سرگنگارام ہسپتال کو سرجیکل ڈسپوز ایبل کی خریداری کے فریم ورک کنٹریکٹ کو ری ٹینڈر کرنے کی اجازت دی گئی۔اجلاس کے دوران سرگنگارام ہسپتال کو طبی سامان کی خریداری، سیکیورٹی سروسز کے ٹینڈر کی منظوری اور جینیٹوریل سروسز کے ٹینڈر کی اجازت دی گئی۔اجلاس کے دوران سرگنگارام ہسپتال کو سی بلاک کی مرمت و مینٹیننس کی اجازت بھی دی گئی۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ بھارت کے خلاف اللہ تعالی نے پاکستان کو بڑی عزت سے نوازا ہے۔ پاکستان نے اپنے سے چار گنا بڑے دشمن بھارت کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ پنجاب کی طبی درسگاہوں میں میڈیکل ایجوکیشن کو فروغ دے رہے ہیں۔ صوبائی وزیرنے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے پاکستان کے حق میں منعقدہ تقریبات کو بے حدسراہا۔انہوں نے وزیر اعلی پنجاب کو ہونہار پروگرام کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔اجلاس میں رکن پنجاب اسمبلی کنول پرویز چوہدری، وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر احسن وحید راٹھور، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکاونٹس حماد الرب، سید فرخ شاہ، رجسٹرار پروفیسر محمد ندیم، پروفیسر عائشہ ملک، پروفیسر شیریں خاور، مانک شیر ادریس تارڑ، ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹر عارف افتخار و دیگر سینڈیکیٹ ممبران نے شرکت کی۔وڈیو لنک کے ذریعے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن زاہدہ اظہر و دیگر نے شرکت کی۔
مزید قومی خبریں
-
محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیاہے‘رواں ہفتے کے دوران گرمی کی لہر جاری رہنے کی پیش گوئی
-
پنجاب بھرمیں 1375ٹریفک حادثات میں 16افراد جاں بحق،1637زخمی ہوگئے، ریسکیو 1122
-
گورنرسند ھ کامران خان ٹیسوری کی آئی جی سندھ سے والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
استحکام پاکستان پارٹی کی جنوبی پنجاب میں بڑی کامیابی، متعدد شخصیات پارٹی میں شامل
-
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا سہولیات کے فقدان پر جائزہ اجلاس، ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت
-
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کااجلاس
-
سکولوں میں داخلوں کا ہدف 31 مئی تک پورا کرنا ہے‘سی ای اوایجوکیشن
-
لاہور، بیوی کو قتل کر کے لاش جلانے والا سفاک شوہر اور سوتن 12گھنٹے میں گرفتار
-
ہماری مسلح افواج نے دشمن کے طیارے کباڑ کی دکانوں کی زینت بنا دیئے‘احسن اقبال
-
پیپرا نے ای پروکیورمنٹ اور ریگولیٹری فریم ورک پر 10 ہزار سے زائد افراد کی تربیت مکمل کرنے کا اہم سنگ میل عبور کر لی
-
جلسوں ،سیاسی سرگرمیوں کے بعد تمام پینا فلیکس ،دیگر تشہیری مواد فوری ہٹا یا جائے، میرسرفراز بگٹی
-
نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے بنیادی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں: خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.