فروٹ فلائی کا حملہ ترشادہ پھلوں کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے ، ماہرین زراعت

منگل 19 اپریل 2022 14:02

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2022ء) ماہرین زراعت نے کہا کہ فروٹ فلائی کا حملہ ترشادہ پھلوں کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے لہذا باغبان پھل کو کیڑے سے بچانے کے لئے فوری تدارکی اقدامات کریں تاکہ انہیں معاشی لحاظ سے نقصان نہ اٹھانا پڑے۔ انہوں نے بتایا کہ دنیامیں تقریباً24اقسام کی پھل کی مکھیاں موجودہیں جن میں 7اقسام پاکستان میں پائی جاتی ہیں اور کیڑوں کے ماہرین اور پھل درامد کرنے والوں کو پھل کی مکھی کے نقصان کا سامناہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس کیڑے بارے باغبان حضرات کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پھل کی مکھی کی جسامت عام گھریلو مکھی جتنی اور اس کی رنگت سرخی مائل بھوری ہوتی ہے‘مکھی کے دھڑ پر لمبائی پردوپیلے رنگ کی دھاریاں اور یہ سنڈیاں ٹانگوں کے بغیر ہوتی ہیں جن کا رنگ ہلکاپیلاہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ مادہ مکھی اپنے انڈے دینے والی سوئی پھل میں چبھو کر ایک وقت میں چھلکے کے نیچے3 سے 4 انڈے دیتی ہے جن سے موسم گرما میں 2تا4دن اور موسم سرمامیں 4 تا 8 دن میں سنڈیاں نکل آتی ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :