بہروز سبزواری نے صدف کنول کے حاملہ ہونے کی تصدیق کردی

ماشاء اللّہ! صدف کنول بہت جلد ماں بننے والی ہیں اور میں ایک بار پھر چھوٹی عمر میں دادا بن جاؤں گا

جمعہ 22 اپریل 2022 12:11

بہروز سبزواری نے صدف کنول کے حاملہ ہونے کی تصدیق کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے اپنی بہو اور ماڈل صدف کنول کے حاملہ ہونے کی تصدیق کردی۔حال ہی میں بہروز سبزواری نے ایک نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطورِ مہمان شرکت کی۔اس رمضان ٹرانسمیشن کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں بہروز سبزواری کو اپنی بہو صدف کنول سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

بہروز سبزواری نے کہا کہ میری بہو صدف کنول بہت پیاری بچی ہے اور فی الحال میں اٴْن کے لیے دٴْعاؤں کی درخواست کرنا چاہوں گا۔اٴْنہوں نے کہا کہ ماشاء اللّہ! صدف کنول بہت جلد ماں بننے والی ہیں اور میں ایک بار پھر چھوٹی عمر میں دادا بن جاؤں گا۔اداکار نے مزید کہا کہ میں اپنی اولاد کو وقت نہیں دے سکا لیکن الحمداللّہ اپنی اولاد کے بچوں کو بھرپور وقت دوں گا۔واضح رہے کہ صدف کنول اور شہروز سبزواری نے مئی 2020 میں خاموشی سے شادی کرلی تھی، شہروز سبزواری کے ہاں یہ دوسرے بچے کی پیدائش ہوگی۔اس سے قبل شہروز سبزواری کی اداکارہ سائرہ یوسف سے بھی ایک بیٹی ’نورح‘ ہے جو کہ اس جوڑی میں طلاق کے بعد اپنے والد شہروز سبزواری اور والدہ سائرہ یوسف دونوں کے پاس رہتی ہے۔