امن و امان و امان کو برقرار رکھنا پولیس کی ذمہ داری ہے ،انجینئر محمد یوسف بھنگر

عوام کا فرض ہے پولیس سے تعاون کریں عوام اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے ،ڈی پی او کچھی

پیر 25 اپریل 2022 17:38

بھاگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2022ء) ڈی پی او کچھی انجینئر محمد یوسف بھنگر نے کہا ہے کہ امن و امان و امان کو برقرار رکھنا پولیس کی ذمہ داری ہے عوام کا فرض ہے پولیس سے تعاون کریں عوام اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے بھاگ میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے ضلع کچھی میں جرائم پیشہ عناصر کو پنپنے نہیں دیں گے علاقائی معتبرین جرائم میں ملوث گروہوں کی پشت پناہی سے گریز کریں پولیس ایریا بڑھ جانے سے مشکلات ضرور ہیں لیکن پولیس کے بہترین ٹیم ورک اور عوام کے تعاون سے نا ممکن نہیں عید تہوار پر پولیس گشت اسنیپ چیکنگ بڑھادی ہے عید سیفٹی یقینی بنائیں گے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے نفری کی تعداد بڑھائی جائے گی عوام کے تعاون سے ضلع کچھی کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس تھانہ بھاگ میں کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا کھلی کچہری میں قبائلی شخصیت ارباب قادر بخش ایری میر محمد اسماعیل خان چھلگری میر حاجی خان سومرومیر اورنگزیب خان چھلگری ارباب نادر خان ایری جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا سید ارشدالدین شاہ تحصیل امیر حافظ محمد یوسف گویا پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر فضل احمد ساسولی تحصیل صدر ارباب داد محمد ایری کامریڈ منظور احمد ایری بھاگ کو پانی دو تحریک کے چیئرمین وفا مراد سومرو ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری کامریڈ ٹکا خان کلواڑ ہندو پنجائیت کے کنور لعل چوہدری جیٹھا نندچوہدری رمیش ودیگر سیاسی سماجی و ٹریڈ یونین کے رہنماوں نے شرکت کی انہوں نے کہا پولیس عوام سے پیار محبت سے پیش آئے اگر کوئی کوتاہی ایس ایچ او یا دیگر عملے سے ثابت ہوئی تو اس سے سختی سے نمٹا جائے گا ایس ایس پی کچھی نے بھاگ میں امن کمیٹی بنانے کا بھی اعلان کیا تاکہ کسی بھی جرائم کو بڑھنے سے پہلے کنٹرول کیا جائے کھلی کچہری کے بعد ایس ایس پی کچھی نے بھاگ بازار کا دورہ کیا عوام سے کے گھل مل گئے عوام سے امن وامان اور پولیس رویے کے بارے میں پوچھ گچھ کی اس موقع پران کے ہمراہ ڈی ایس پی راشد احمد زہری۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او منظور احمد ابڑو بھی ساتھ تھے۔