ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سابق رکن قومی اسمبلی اخلاق حسین عابدی کی مقامی اسپتال میں جا کر عیادت

جمعرات 5 مئی 2022 18:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2022ء) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا شہید سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے والد و سابق رکن قومی اسمبلی اخلاق حسین عابدی کی مقامی اسپتال میں جا کر عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ان کے ساتھ کچھ دیر رہے اور ان کی مکمل جلد صحتیابی اور تندرستی کیلئے دعا کی اور ایم کیو ایم پاکستان کے تمام ذمہ داران و کارکنان، حق پرست عوام سے اخلاق حسین عابدی کے جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کی۔