صوبہ خیبرپختونخوا کے تمام آٹھ تعلیمی بورڈز کے زیراہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات کل بیک وقت شروع ہو رہے ہیں

جمعرات 12 مئی 2022 14:14

صوبہ خیبرپختونخوا کے تمام آٹھ تعلیمی بورڈز کے زیراہتمام میٹرک کے ..
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2022ء) صوبہ خیبرپختونخوا کے تمام آٹھ تعلیمی بورڈز کے زیراہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات کل بروز جمعہ بیک وقت شروع ہو رہے ہیں جن کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔باخبر ذرائع کے مطابق میٹرک کے امتحانات میں امسال مجموعی طور پر 8لاکھ 21 ہزار9 سو چھ طلبہ و طالبات شرکت کر رہے ہیں جن کے لئے 3 ہزار2 سو53 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

ان اٴْمیدواروں میں ریگولر و پرائیویٹ طلبہ و طالبات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

میٹرک کے ان امتحانی مراکز پر مجموعی طور پر23ہزار7 سو20 سپروائزری سٹاف خدمات سرانجام دیں گے۔ بتایاجاتا ہے کہ ہر ایک تعلیمی بورڈمیں مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جبکہ تمام امتحانی ہالوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔یاد رہے کہ کورونا وبا کے باعث تین سال بعد پورے صوبہ میں جماعت نہم و دہم کے طلبہ و طالبات سے تمام مضامین میں معمول کے مطابق امتحانات لئے جارہے ہیں۔

میٹرک کے سالانہ امتحانات آج 13 مئی سے شروع ہوکر31 مئی تک جاری رہیں گے جبکہ پریکٹیکل امتحانات 6 جون سے 11 جون 2022 تک جاری رہیں گے۔ ادھراضلاع کی انتظامیہ نے امتحانات میںنقل کی روک تھام کے لئے مؤثر اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔