جامعہ کراچی،ایم اے سال اول اکنامکس پرائیوٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

جمعہ 13 مئی 2022 21:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2022ء) ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایم اے سال اول اکنامکس پرائیوٹ سالانہ امتحانات برائے 2019-2020 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق امتحانات میں 904 طلبہ شریک ہوئے ،153 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 751 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 16.92 فیصدرہا۔

متعلقہ عنوان :