جامعہ کراچی کا ایم اے سال اول اکنامکس پرائیوٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

جمعہ 13 مئی 2022 22:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2022ء) جامعہ کراچی نے ایم اے سال اول اکنامکس پرائیوٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایم اے سال اول اکنامکس پرائیوٹ سالانہ امتحانات برائے 2019-2020 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے۔ امتحانات میں 904 طلبہ شریک ہوئے،153 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 751 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 16.92 فیصدرہا۔

متعلقہ عنوان :