Live Updates

عمران خان کا شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر اماراتی شاہی خاندان سے اظہار تعزیت

جمعہ 13 مئی 2022 23:07

عمران خان کا شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر اماراتی شاہی خاندان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2022ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حاکم شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر اماراتی شاہی خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں عمران خان نے کہاکہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی رحلت کے بارے میں جان کر واقعتاً نہایت رنجیدہ ہوں، وہ پاکستان کے ایک عظیم دوست اور اپنے لوگوں کے صاحبِ بصیرت رہنما تھے۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ میری دعائیں اور ہمدردیاں شاہی خاندان اور اماراتی عوام کے ساتھ ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات