قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی دسویں کانووکیشن 4جون کو ہو گا

جمعہ 13 مئی 2022 23:10

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2022ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دسویں کانووکیشن04جون2022 کو کرانے کا فیصلہ کرلیاگیا۔اس بات کا فیصلہ دسویں کانووکیشن کے انتظامات کوحتمی شکل دینے کے لیے وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطائ اللہ شاہ کے زیر صدارت ہونے والی اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیاگیا۔ڈائریکٹرپبلک ریلیشنز میر تعظیم اخترکے مطابق اجلاس میں وائس چانسلر کے ہمراہ کانووکیشن کے کنوینئرز نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میرتعظیم اختر کے مطابق اجلاس میں کہاگیاکہ کانووکیشن میں شرکت کیلئے گلگت کیمپس کے بی ایس 2015-2019،2016-2020، ماسٹر 2017-2019،2018-2020ایم بی اے 2015-2019،2016-2019،2017-2020، ایم فل،ایم ایس اور پی ایچ ڈی کے تمام فارغ التحصیل تمام طلبائ رجسٹرڈ ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے مطابق ہنزہ،غذر اور دیامر چلاس کیمپس کے تمام فارغ التحصیل طلبہ و طالبات رجسٹرڈ ہو سکتے ہیں۔

لہذا تمام طلبہ و طالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ 16مئی2022 دن دو بجے تک اپنی رجسٹریشن کروائیں۔ رجسٹریشن فارم اور فیس چالان قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی ویب سائٹ (lms.kiu.edu.pk/alumni)اور سٹوڈنٹس افئیرز کے ون ونڈو آپریشن آفس کے ڈیسک بمقام گیٹ ون سے دفتری اوقات کار 8سے 4بجے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔رجسٹریشن فیس 2000روپے (ناقابل واپسی)اور گاؤن سیکورٹی فیس 3000روپے (قابل واپسی) جمع کرانی ہوگی۔

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے مطابق پہلے سے رجسٹرڈ طلبہ وطالبات اضافی فیس جمع کرواکر کانووکیشن میں شامل ہوسکتے ہیں۔اضافی فیس جمع نہ کرانے والے طلبا کو کانووکیشن میں شرکت کرنے کے اہل نہیں ہونگے۔ایک طالب علم کے ساتھ ایک مہمان شرکت کرسکتاہے۔جس کے لیے رجسٹریشن کروانا لازمی ہے۔غیر رجسٹرڈ طلبہ و طالبات کو کانووکیشن میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :