Live Updates

اتحادیوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے عمران خان کو اسلام آباد آنے دینا ہے یا نہیں ، رانا ثناء اللہ

نواز شریف ہماری پارٹی کے سپریم ہیڈ ہیں، اہم امور پر مشاورت ہوئی تھی، بات چیت جاری ہے، وفاقی وزیر

جمعہ 13 مئی 2022 21:50

اتحادیوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے عمران خان کو اسلام آباد آنے ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2022ء) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے عمران خان کو اسلام آباد آنے دینا ہے یا نہیں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم اپنے اتحادیوں سے مشورہ کریں گے اور مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے کہ عمران خان کو آنے دینا ہے یا نہیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان 20 لاکھ بندے نہیں لا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ میاں نواز شریف ہماری پارٹی کے سپریم ہیڈ ہیں، اہم امور پر مشاورت ہوئی تھی، بات چیت جاری ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات