شمالی کوریا ، کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 21 ہو گئی

ہفتہ 14 مئی 2022 11:59

شمالی کوریا  ،  کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 21 ہو گئی
سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2022ء) شمالی کوریا میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطا بق شمالی کوریا میں حال ہی میں پہلی بار کورونا وائرس کا کیس سامنے آیا جس کے بعد کورین حکام نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی،اس کے 2 دن بعد ہی اموات کی تعداد 21 ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ادھر،کورین خبررساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ہفتے کوایک لاکھ 74 ہزار 440 کورونا کیسز سامنے آئے ، 81 ہزار 430 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 21 رہی۔

متعلقہ عنوان :