زرعی یونیورسٹی کے سائنسدا نوں کو تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی کی بدولت کاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لانا ہوں گے تاکہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافے سے غذائی خود کفالت کے حصول کو ممکن بنایا جا سکے

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 14 مئی 2022 11:43

زرعی یونیورسٹی کے سائنسدا نوں کو تحقیق  اور جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2022ء) زرعی یونیورسٹی ٖفیصل آبادکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہاہے کہ زرعی یونیورسٹی کے سائنسدا نوں کو تحقیق  اور جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی کی بدولت کاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لانا ہوں گے تاکہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافے سے غذائی خود کفالت کے حصول کو ممکن بنایا جا سکے  اس امر کا اظہار انہوں نے ڈینز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا  انہوں نے کہا کہ  زرعی یونیورسٹی دیگر زرعی ادارہ جات کے ساتھ مربو ط روابط کو مستحکم بنا رہی ہے تاکہ ملکی ترقی کیلئے اجتماعی کاوششیں بر وئے کار لائی جا سکیں  انہوں نے کہا کہ تحقیق کو لائبریری کی زینت بننے کی بجائے کاشتکاروں کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے آوٹ ریچ  کے نظام میں وسعت لائی جا رہی ہے  انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی  کے طلبا نے کھیت کھیت کھلیان کھلیان جا کر گندم مہم میں کاشتکاروں کو جدید رحجانات سے روشناش کروایا اب زرعی یونیورسٹی کپاس اگاو مہم کا  اجرا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے   ز رعی یونیورسٹی فیصل آباد میں نئے علوم اور عالمی سطح پر جدید رجحانات کی روشنی میں مختلف کلیہ جات اور تدریسی شعبوں کی ریسٹرکچرنگ کی جائے گی تاکہ نوجوانوں کو مربوط‘ جامع اور متنوع علوم سے روشناس کرواکر مستقبل کی ضروریات کا احاطہ کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

 انہوں نے کہا کہ علم کی کوئی سرحد نہیں لہٰذا ہمیں خود احتسابی کے عمل سے گزرتے ہوئے کھلے قلب و ذہن کے ساتھ ناگزیر تبدیلیوں کیلئے خود کوتیار کرنا ہوگا تاکہ 22کروڑ آبادی پر مشتمل ملک پاکستان میں اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے مقاصد پوری یکسوئی کے ساتھ حاصل کئے جا سکیں ے کہا انہوں نے کہاکہ ہماری قوم کو قدرت نے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کوخداداد قابلیت میں مزید نکھار پیدا کرنے کیلئے مناسب ماحول مہیا کیا جائے تاکہ وہ ان صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کامیابیو ں و کامرانیوں کا سفر احسن انداز سے طے کر سکیں ۔