Live Updates

پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ سے سندھ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے ،حلیم عاد ل شیخ

مجھ پر دو دہشتگردی کی ایف آئی آر درج کی گئی ہیں میرے بھائی کا نام بھی جھوٹی ایف آئی آر میں شامل کیا گیا،اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی

ہفتہ 14 مئی 2022 23:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2022ء) پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ سے سندھ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی سندھ میں پی ٹی آئی کے رہنماں پر جعلی مقدمات اور ہراساں کرنے کا سلسلہ شروع اہوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے خلاف گلشن معمار تھانے میں دو مقدمات درج مقدمے میں دہشت گردی جان سے مارنے کی دھمکی، اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

گزشتہ شب حلیم عادل شیخ نے اپنے خلاف کارروائی اور سرکاری افسران کی مشکوک سرگرمیوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔ قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کہا امپورٹڈ حکومت کے زرداریوں اور بکاریوں نے اپنی ذات دکھانی شروع کر دی ہے سیالکوٹ میں ہمارا جلسہ روکنے کی کوشش کی گئی ہے عثمان ڈار اور ہمارے دیگر ساتھیوں کے گرفتار کیا گیا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں یہ جنگ شروع آپ لوگ کر رہے ختم پاکستان کی عوام کرے گی مجھ پر بھی دو دہشتگردی کی ایف آئی آر درج کی گئی ہیں میرے بھائی کا نام بھی جھوٹی ایف آئی آر میں شامل کیا گیا ہے ان ظالموں کے دور میں 16 ایف آئی آر مجھ پر کاٹی جاچکی ہیں ایف آئی آر میں 10:45 کا وقوعہ بتایا گیا ہے اس وقت میں ٹی وی چینل پر لائیو تھا ٹی وی پروگرام براہ راست تھا جس میں جنرل امجد شہیب اور پی ایم ایل ن کی ایم پی بھی ساتھ تھی کل جب حلقے میں گیا تھا میرے پیچھے دو موبائلیں اور دو وائٹ کاریں میرے پیچھے آرہی تھی رات دیر گئیمیریگھر کا بھی گھیرائو کر کے رکھا اور مجھے ڈھونڈتے رہے ہماری گرفتاری کیا پاکستان اور کپتان کے لئے جان بھی حاضر ہے یہ حرکت زرداری نے اپنے پالتوئوں کے ذریعے کروائی ہے مجھے اور میرے کسی ساتھی کو کوئی نقصان ہوتا ہے تو اس کا ذمہ دار آصف علی زرداری، بلاول زرداری اور سائین سرکار ہونگے یہ جھوٹے کیسز ہمیں روک نہیں سکتے پاکستان کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مقدمات کا سامنے کرنے کے لئے قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ و دیگر نے قبل از گرفتاری ضمانت کروا لی، ضمانت انستداد دہشتگردی کی عدالت سے کروائی گئی ضمانت کروانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے حلیم عادل شی نے کہا زرداریوں اور بکھاری مافیہ کب تک ہمیں روکیں گے۔ جھوٹے مقدمات سے ڈرنے والے نہیں ہیں جھوٹی ایف آئی آر میں میرے بڑے بھائی علیم عادل شیخ کو بھی نامزد کیا گیا ان کا قصور یہ تھا کہ انہوں نے گزشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی تھی ہم ان چوروں سے ڈرنے والے نہیں آنے والے انقلاب سے سب کا خاتمہ ہوگا۔

اس موقعہ پر پی ٹی آئی رہنما علیم عادل شیخ نے کہا خان صاحب سے ملاقات کے عیوض جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ہے ہم نے اقتدار مافیہ کا ساتھ دینے کے بجائے اپنی سوچ اور نظریہ کی ہمیشہ بات کی سندھ میں پ پ کی حکومت ہے ان کی مرضی جو چاہے کریں ہم ڈرنے والے نہیں پہلے بھی سامنا کیا ہے اب بھی سامنا کریں گے انہوں نے کہا عمران خان کے ساتھ اسلئے ہیں کہ وہ ہماری جنگ لڑ رہے ہیں یہ جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ جسے پوری قوم نے ملکر لڑنی ہے اس موقعہ پر پی ٹی آئی ایم پی اے راجا اظہر نے کہا پ پ والوں کو حلیم عادل فوبیہ ہوگیا ہے حلیم عادل شیخ نے مراد علی شاہ کی نیندیں حرام کر دی ہیں جتنی ایف آئی آر درج کر لیں ہمارا جذبہ مزید بڑھتا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات