صادق سنجرانی کی میران شاہ میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت

اتوار 15 مئی 2022 17:55

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2022ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں چیئرمین سینیٹ نے سیکیورٹی اہلکاروںنسمیت متعدد افراد کی شہادت پر رنج و غم اورافسوس کا اظہار کیا ۔محمد صادق سنجرانی نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے شہداء کے بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ چیئرمین سینیٹ نے شہید لانس حوالدار زبیر قادر، سپاہی عزیراصفر اورسپاہی قاسم مقصود کوخراج عقیدت پیش کیا