Live Updates

)تحریک انصاف لسبیلہ حب کے زیر اہتمام بلدیہ ریسٹ ہاس لسبیلہ پریس کلب کے سامنے سے آزادی مارچ موٹر سائیکل کا انعقاد

اتوار 15 مئی 2022 21:55

bحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2022ء) پاکستان تحریک انصاف لسبیلہ حب کے زیر اہتمام بلدیہ ریسٹ ہاس لسبیلہ پریس کلب کے سامنے سے آزادی مارچ موٹر سائیکل ریلی نکالی گی ریلی کی قیادت ضلعی صدر عامرحسین مگسی، تحصیل صدر حب میر ایوب رند نے کی ریلی کے شرکا پاک فوج زندہ آباد، پاکستان زندہ آباد، پاکستان تحریک انصاف زندہ آباد کے فلک شگاف نعرے لگائے ریلی کے شرکا سے ضلعی صدر عامر حسین مگسی، حب کے صدر میر ایوب رند،نعمت آغا، ملک فواد حیدر، عبدالصمد بندیچہ،محسن لانگو،عاشقِ علی،یار علی مری و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عوام امپورٹڈ حکومت کے خلاف غلامی سے آزادی کیلئے سڑکوں پر نکل امپورٹڈ حکومت کی غلامی عوام کو منظور نہیں ہے ملک کے ساتھ غیر ملکی سازش کو پاکستان تحریک انصاف قبول نہیں کرے گی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں عوام کے بھر پور ساتھ سے بہت جلد امپورٹڈ حکومت سے آزادی ملے گی موجودہ امپورٹڈ حکومت نے ایک ماہ کے اندر دو گنا اضافہ کر دیا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرنے والی امپورٹڈ حکومت اپنے گریبان پر بھی نظر ڈالے بلاجواز تنقید اونچے ہتھکنڈے استعمال کرکے غیر ملکی سازش سے بنائی گئی بوٹ پالش حکومت اپنی ناکامی پر پردہ ڈال رہی ہیں وقت گواہ جب مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی اقتدار میں آئی ہیں اپنی تجوریاں بھریں اور باہر ملک اربوں روپے منتقل کیے امپورٹڈ حکومت کی وجہ سے کسان مزدور پسماندگی گی طرف جارہے ہیں ہمیشہ موجود حکومت نے کسان مزدوروں کا استحصال کیا ایک ماہ کے اندر زراعت کو تباہ کردیا امپورٹڈ حکومت نے خد ملکی معیشت کو تباہ کیا اور زمدار پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ٹھرارہی اگر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت خلاف روز اول سے سازشیں کی گئی لیکن آج اس ایک ماہ میں تمام سیاسی جماعتیں کرسی کے چکر میں ایک دوسرے کے دست وگریباں ہیں پاکستان تحریک انصاف امپورٹڈ حکومت کی عوام کے ساتھ ہونے والے استعمال کو برداشت نہیں کرے گی انہوں نیکہاکہ پاکستان تحریک انصاف اور پاک فوج کے درمیان موجود حکومت کے سازشی عناصر دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کی پاک فوج پاکستان تحریک انصاف 22 کروڑ عوام کی شان ہے پاک فوج سے جتنی محبت ہم کرتے شاید کو کرتا ہو پاکستان تحریک انصاف اپنی پاک فوج کے ساتھ شانابشانہ کھڑی انہوں نیکہاکہ سیالکوٹ مسلم لیگ کے گلو بٹ رانا ثنااللہ ہوش کے ناخن لے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماں کے ساتھ انتقامی کارروائیاں بند کریں پی ٹی آئی رہنماں کی گرفتاری جھوٹے مقدمات کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں پاکستان تحریک انصاف ایسے جھوٹے مقدمات سے ڈرنے والی نہیں ریلی میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹائیگرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات