نگران حکومت کیلئے تحریک انصاف کو اعتماد میں لینا ضروری ہو گا، فواد چودھری

تحریک انصاف کے اعتماد کے بغیر کوء نگران حکومت بن سکتی ہے نہ الیکشن کمیشن الیکشن کرا سکتا ہے، سابق وزیر

منگل 17 مئی 2022 15:36

نگران حکومت کیلئے تحریک انصاف کو اعتماد میں لینا ضروری ہو گا، فواد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ نگران حکومت کیلئے تحریک انصاف کو اعتماد میں لینا ضروری ہو گا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت تحریک انصاف ہے۔ سابق وزیر نے کہاکہ تحریک انصاف کے اعتماد کے بغیر کوء نگران حکومت بن سکتی ہے نہ الیکشن کمیشن الیکشن کرا سکتا ہے۔ سابق وزیر نے کہاکہ الیکشن ہی نہیں کرانا ہوتا انتخابی عمل کا بااعتماد ہونا بھی ضروری ہے۔