شدید گرمی، وزیر تعلیم کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس

تعلیمی اداروں میں یکم جون سے 30 جولائی تک گرمیوں کی چھٹیوں کی تجویز ، گرمی شدید ہے،صوبے میں پرائمری کلاسز بند کریں۔وزیر تعلیم رانا تنویر

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 17 مئی 2022 17:21

شدید گرمی، وزیر تعلیم کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 17 مئی 2022ء ) وزیر تعلیم رانا تنویز کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں حکام نے بتایا گیا سرکاری، نجی تعلیمی اداروں کی پرائمری کلاسز کی بندش کی توثیق کی گئی۔اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کا دورانیہ کم کر دیا گیا ہے۔چھٹی جماعت سے آگے کی کلاسز صبح 8 سے ساڑھے 11 بجے تک ہو گی۔

تعلیمی اداروں میں یکم جون سے 30 جولائی تک گرمیوں کی چھٹیوں کی تجویز دی گئی۔وزیر تعلیم رانا تنویر کا کہنا ہے کہ گرمی شدید ہے،صوبے میں پرائمری کلاسز بند کریں۔کلاسز کی بندش سے متعلق وزیراعظم کی ہدایت پر عمل کرنا چاہئیے۔حکام کے پی کے حکومت نے کہا کہ صوبے میں پرائمری کلاسز بندش کا کل تک فیصلہ کر لیں گے۔صوبائی حکام نے بتایا کہ بلوچستان میں ہیٹ ویو کے پیش نظر 16 مئی سے چھٹیاں کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

جبکہ پنجاب حکومت کے حکام نے کہا کہ وزیر تعلیم نہیں ہیں، وزیراعلیٰ سے ہدایات لیں گے۔قبل ازیں بتایا گیا کہ وفاقی نظامت تعلیمات نے گرمی کی شدت کے سبب نئی پالیسی جاری کر دی۔ وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے گرمی شدت کے سبب تمام سرکاری اسکولوں میں مانٹیسری سے پانچویں کلاس تک چھٹیاں دی گئیں۔پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات کے اوقات کار بھی صبح 8 سے 11 بجے کر دئیے گئے۔

وفاقی نظامت تعلیم نے چھٹیوں اور اوقات کار کی تبدیلی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔جبکہ رواں ہفتے کے دوران بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں گرمی کی لہربرقراررہے گی، عوام کو احتیاطی تدابیراختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا تاہم اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

اس دوران ملک کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں گردآلود ہوائیں،جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور میں پڑنے والی شدید گرمی کی لہر نے شہر میں 4 موسمیاتی بیماریاں پھیلا دی ہیں۔ جس کے نتیجے میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران ان بیماریوں میں مبتلا ہزاروں مریض شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں پہنچ گئے ہیں۔