شدید گرمی لہر کی وجہ سے ہیٹ سٹروک اور سن برن کاخدشہ ہے ، خصوصی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، طبی ماہرین

بدھ 18 مئی 2022 16:32

شدید گرمی لہر کی وجہ سے ہیٹ سٹروک اور سن برن کاخدشہ ہے ، خصوصی احتیاطی ..
ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) طبی ماہرین نے ضلع ڈیرہ کی عوام سے اپیل کی ہے گرمی کی موجودہ شدید لہر کی وجہ سے ہیٹ سٹروک اور سن برن کاخدشہ ہے جس سے بچنے کے لئے خصوصی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں عوام الناس کو چاہیئے کہ باہر کے کام صبح سویرے نمٹا لئے جائیں، ڈھیلے ڈھالے ہلکے رنگ کے کپڑے زیب تن کریں، بلاضرورت گھر سے نہ نکلیں، سایہ دار اور کھلی ہوادار جگہ پر آرام کریں، صفائی کا خیال رکھیں۔

سخت گرمی میں مشقت اور ورزش سے پرہیز کریں۔ دھوپ کے چشمے استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ دھوپ میں کھڑی بند گاڑی میں نہ بیٹھیں، بچوں کو بند گاڑی میں نہ چھوڑ یں،کھانا بھوک رکھ کر کھائیں۔ بخار، جسم پر دانے، تیز نبض، غنودگی ہیٹ سٹروک کی علامات ہیں۔

(جاری ہے)

شدید پسینہ، پیلاہٹ،الٹی / قے، سر درد کی علامات گرمی کی شدت سے نڈھالی کی علامات ہیں۔ ہیٹ سٹروک کی صورت میں مریض کو ٹھنڈی ہوادار جگہ پر لٹائیں۔

تیز بخار کی صورت میں ٹھنڈی پٹیاں کریں۔طبی ماہرین نے کہا کہ سٹروک سے متاثرہ مریض کو طبیعت سنبھلنے تک پینے کو نہ دیں۔ طبی مدد کے لئے ہسپتال شفٹ کریں، زیادہ پسینہ آنے کی صورت میں شکنجبین اور نمکول کا استعمال مفیدہے ہسپتالوں میں ہیٹ ایکاسٹ، ہیٹ سٹروک اور سن برن سے متاثر ومریضوں کے علاج کے لئے تمام ضروری ادویات اور انتظامات مکمل ہیں اور اس سلسلہ میں ضلعی اور تحصیل کی سطح پر شہریوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے خصوصی ہیلتھ کانٹر بنانے کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :