دعا زہرا کیس میں اہم پیشرفت ، پولیس نے نکاح خواں قاری حافظ غلام مصطفی کو حراست میں لے لیا

بدھ 18 مئی 2022 21:11

دعا زہرا کیس میں اہم پیشرفت ، پولیس نے نکاح خواں قاری حافظ غلام مصطفی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) کراچی سے لاہور آکر شادی کرنے والی دعا زہرا کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، پولیس نے دعا زہرا کے نکاح خواں قاری حافظ غلام مصطفی کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نکاح خواں قاری غلام مصطفی نے دعا زہرا کا جعلی نکاح پڑھایا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ قاری غلام مصطفی حسن مارکیٹ نیو سمن آباد لاہور کا رہائشی ہے، سمن آباد پولیس نے تفتیش کے لیے قاری کو نا معلوم مقام پر منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :