
جنگل میں آگ لگا کر ویڈیوز بنانے کا معاملہ، ٹک ٹاک کا موقف بھی سامنے آ گیا
پلیٹ فارم پر غیر قانونی اور خطرناک سرگرمیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں،مذکورہ ویڈیو کو پلیٹ فارم سے ہٹا دیا گیا،خطرناک مواد یا غیر قانونی رویے کی تشہیر پلیٹ فارم کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی ہے۔ترجمان ٹک ٹاک
مقدس فاروق اعوان
جمعرات 19 مئی 2022
12:09

(جاری ہے)
۔ڈولی نامی ٹک ٹاکر کے خلاف تھانہ کوہسار میں سی ڈی اے کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔مقدمہ تھانہ کوہسار میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعبہ ماحولیات سی ڈی اے کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ڈولی نامی ٹک ٹاکر کی ویڈیو گردش کررہی ہے ، جس میں خاتون جنگل میں آگ لگا کر ویڈیو شوٹ کروارہی ہے ، مبینہ طور پر مارگلہ ہلز نیشنل پارک کا علاقہ ہے جہاں آتشزدگی کے متعدد واقعات ہوئے اور آگ سے چرند پرند پودوں اور درختوں وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا ۔ گزشتہ روز انکشاف ہوا تھا کہ مارگلہ کے جنگلات میں آگ لگانے میں ٹک ٹاکرز کا ہاتھ ہے ، اس حوالے سے 2 نوجوانوں کی ویڈیو سامنے آئی جس میں ٹک ٹاکرز کو لائیٹر سے آگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ایک اور ویڈیو میں معروف خاتون ٹک ٹاکر بھی مارگلہ پہاڑیوں پر آگ کے دوران ٹک ٹاک بناتی نظر آ رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے سخت ردِعمل کا مظاہرہ کیا گیا اور متعلقہ حکام سے مذکورہ ٹک ٹاکرز کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کی گئی ، صارفین نے ٹک ٹاکرز کو سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔
Where are authorities by the way @CDAthecapital @dcislamabad https://t.co/teXXnVS67i
— Asma Shirazi (@asmashirazi) May 17, 2022
ایبٹ آباد وائلڈ لائف ڈویژن کے سٹاف نے جنگل میں آگ لگا کر ٹک ٹاک/ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ pic.twitter.com/xoFfeEN5L0
— Wildlife Department KP (@WildlifeKPGovt) May 6, 2022
Forest 🔥🔥r neither a joke, nor material for social media posts
— Abid Majeed (@AbidMajeed1969) May 5, 2022
these take a heavy toll on men & material of @FEWDKPGovt , @KPRescue1122 , District Admin & private citizens/local or the area including casualties
Gentleman has been traced & will b investigated#conservation 🌲🌳 pic.twitter.com/tyRAJV0eQ6
مزید اہم خبریں
-
یو این منشور کے 80 سال: جنگ کی راکھ سے امید کی کلی پھوٹنے کا عمل
-
سری لنکن حکومت سے سخت گیر آن لائن قوانین واپس لینے کا مطالبہ
-
اسد حکومت کے بعد بھی شام منشیات کا گڑھ، یو این او ڈی سی
-
نواز شریف نے جب بھی مزاحمت کی ڈیل کرنے کے لیے کی
-
غزہ: ایک تہائی آبادی کو مسلسل فاقوں کا سامنا، ڈبلیو ایف پی
-
فنا نس بل 2025 میں 6 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ دارکو ٹیکس سے استثنا دے دی گئی
-
خواجہ آصف کا باپ بھی ضیاء الحق کے قدموں میں بیٹھا کرتا تھا اس کی نوکری کرتا تھا
-
عمران خان قید میں ہے لیکن جعلی حکمرانوں کے اعصاب پر سوار ہے
-
26ویں ترمیم کے بعد کنٹرولڈججز ہیں، عمران خان کی رہائی کیلئے ریاستی اداروں سے کوئی امید نہیں
-
اسٹیبلشمنٹ ہماری اپنی ہے، ہمیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے میں کوئی شرم نہیں
-
دنیا نے دیکھا کہ 5 دن کی جنگ سے خطے کا چوہدری ایک مزارع بن گیا
-
حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر ایک اور ٹیکس بم گرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.