ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے انسداد پولیومہم کا آغاز کر دیا

ہفتہ 21 مئی 2022 15:48

ڈپٹی کمشنر ساہیوال  نے انسداد پولیومہم کا آغاز کر دیا
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد اویس ملک نے ضلع کو پولیو فری رکھنے کے عزم کیساتھ انسداد پولیومہم کا آغاز کر دیا۔ انہوں نے گورنمنٹ حاجی عبدالقیوم ہسپتال میں بچوں کو ویکسین کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا سمیت محکمہ صحت کے افسران اور بچوں کے والدین نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنرمحمد اویس ملک نے بتایا کہ ضلع ساہیوال میں 23مئی سے 27مئی تک پانچ روزہ مہم کے دوران 5 لاکھ21 ہزار 638 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پانچ روز کے دوران بچوں کے وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے اور مزید بتایا کہ ضلع ساہیوال میں 2013 کے بعد پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے والدین کو ہدایت کی کہ وہ اس بار بھی اپنے بچوں کو قطرے پلا کر ضلع کا اعزاز برقرار رکھیں اور پولیو ٹیمیں مہم کے دوران 100 فیصد ہدف کا حصول یقینی بنائیں۔

انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ پولیو مہم کی بھرپور تشہیر کریں اور انتظامیہ کا ساتھ دے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق احمد سپرانے بتایا کہ محکمہ صحت کی طرف سے مہم کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں اور فیلڈ ٹیموں کی تربیت کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :